پیر, نومبر 3, 2025
ہومLatestلبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے 4 ارکان جاں...

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے 4 ارکان جاں بحق

بیروت (شِنہوا) لبنان کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں کفر رومان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے ہفتے کی رات (مقامی وقت کے مطابق) تقریباً 10 بج کر 20 منٹ پر دوحہ-کفر رومان روڈ پر واقع  گاؤں کے مشرقی کنارے پر ایک گاڑی کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔

این این اے کے مطابق ایمبولینس ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ایک سکیورٹی ذریعے نے شِنہوا کو بتایا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد حزب اللہ کے ارکان تھے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

27 نومبر 2024 سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان امریکہ اور فرانس کی ثالثی سے طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ نافذ ہے، جس کے تحت غزہ جنگ کے بعد شروع ہونے والی کئی ماہ کی سرحدی جھڑپوں کا خاتمہ ہوا۔

تاہم اس معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے لبنان میں وقتاً فوقتاً فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے "خطرات” کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ لبنانی سرحد کے ساتھ پانچ اہم مقامات پر اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!