پیر, نومبر 3, 2025
ہومChinaچین اور روس کا انسانی تعاون مزید مضبوط بنانے کے...

چین اور روس کا انسانی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسلر شین یی چھن اور روس کی نائب وزیرِاعظم تاتیانا گولیکووا نے بیجنگ میں چین-روس کمیٹی برائے انسانی تعاون کے 26 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، جہاں دونوں فریقوں نے انسانی شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چین-روس انسانی تعاون کمیٹی کی چینی چیئرپرسن شین یی چھن نے کہا کہ گزشتہ سال کے 25 ویں اجلاس کے بعد سے دونوں ممالک نے اپنے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر موثر عملدرآمد کیا ہے، انسانی تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہے اور کئی ایسے موضوعاتی پروگرام منعقد کئے ہیں جس نے دونوں اقوام کے عوام کے دلوں کو چھو لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین-روس ثقافتی سال کے لائحہ عمل کے تحت منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیاں شاندار رہیں اور مکمل کامیابی حاصل کی، جس سے انسانی تعاون ایک نئی بلندی پر پہنچا۔ شین نے مزید کہا کہ سال 2026 میں چین کی 15 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کا آغاز ہوگا جو آئندہ پانچ برسوں میں چین اور روس کے انسانی تعاون کے لئے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

شین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ انسانی شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں، تعاون کے مثبت اثرات کو بہتر بنائیں اور چین و روس کے دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا دوستی کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں۔

 اس موقع پر روس کی نائب وزیرِاعظم تاتیانا گولیکووا نے روس-چین انسانی  تعاون کے طریقہ کار کے مثبت نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس عملی تعاون کو فروغ دینے اور روس-چین انسانی  تعاون کی ایک خوبصورت نئی تصویر پیش کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے متعلقہ شعبوں میں تعاون سے متعلق متعدد دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!