بیجنگ(شِنہوا)چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے کہا ہے کہ فلپائن کی جانب سے غیر علاقائی ممالک کی شمولیت کے ساتھ حال ہی میں جنوبی بحیرہ چین میں منعقد کئے گئے "مشترکہ گشت” نے علاقائی امن و استحکام کو شدید طور پر نقصان پہنچایا ہے۔
پی ایل اے کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان تیان جون لی نے فلپائن کی جانب سے 30 اور 31 اکتوبر کو منعقدہ نام نہاد "مشترکہ گشت” پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حالیہ پیش رفت سے ایک بار پھر یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملے میں فلپائن ایک مسئلہ پیدا کرنے والا ملک اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے والا عنصر بن گیا ہے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پی ایل اے کے سدرن تھیٹر کمانڈ نے سرگرمیوں کی قریبی نگرانی کے لئے اپنے دستے متحرک کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی بحیرہ چین میں انتشار پھیلانے کی تمام ایسی کوششیں ’’ہمارے مضبوط کنٹرول میں ہیں۔‘‘
تیان نے کہا کہ تھیٹر کمانڈ کے دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور وہ قومی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔



