اتوار, نومبر 2, 2025
ہومEnertainmentشاہ رخ خان کی سالگرہ پر بڑا تحفہ، نئی فلم ”کنگ“ کا...

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر بڑا تحفہ، نئی فلم ”کنگ“ کا اعلان

شاہ رخ خان نے 60 سالگرہ پر مداحوں کو نئی فلم کی صورت میں شاندار تحفہ دیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار آج اپنی ساٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں انہیں دنیا بھر سے مداحوں اور شوبز شخصیات نے زبردست انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خاص موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے چاہنے والوں کو ایک شاندار تحفہ دیا ہے، انہوں نے اپنی نئی فلم ”کنگ” کا عنوان اور پہلی جھلک جاری کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم مشہور ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بنائی جا رہی ہے، اس فلم میں شاہ رخ خان ایک بالکل نئے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم کے ٹیزر میں اداکار کو سنہری بالوں اور مختصر ہیئر اسٹائل کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو ان کے اب تک کے تمام کرداروں سے مختلف ہے۔ جاری کئے گئے ٹیزر میں اداکار کو خطرناک ایکشن مناظر کرتے اور دشمنوں کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ فلم شاہ رخ خان کی ایکشن دنیا میں پٹھان اور جوان کے بعد ایک اور دھماکے دار واپسی ثابت ہونے کی امید ہے، شاہ رخ کی نئی فلم کنگ 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنی کامیابی اور شہرت کا کریڈٹ خود کو نہیں بلکہ اپنی زندگی کی خواتین اور اپنی فلموں کی ہیروئنز کو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں کا سب سے بڑا کردار ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!