اتوار, نومبر 2, 2025
ہومLatestچینی شہر شین زین 2026 میں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی...

چینی شہر شین زین 2026 میں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا،شی جن پھنگ

گیونگ جو،جنوبی کوریا(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا ہے کہ چین کا شہر شین زین نومبر 2026 میں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔یہ تیسرا موقع ہوگا کہ چین اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ شین زین جو بحرالکاہل کے ساحل پر واقع ہے، چند دہائیوں میں ایک چھوٹے اور پسماندہ ماہی گیری کے گاؤں سے جدید بین الاقوامی شہر میں تبدیل ہو چکا ہے۔شی جن پھنگ نے شین زین کے عروج کو عالمی ترقی کی تاریخ کا "معجزہ” قرار دیا جو چینی عوام نے تخلیق کیا اور اسے چین کے باہمی مفاد اور باہمی کامیابی پر مبنی کھلے پن کی مستقل حکمت عملی کی اہم کھڑکی قرار دیا۔شی نے کہا کہ وہ اگلے سال شین زین میں تمام ممالک کے رہنماؤں کے اجتماع کے منتظر ہیں تاکہ مل کر ایشیا بحرالکاہل خطے کی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور اس کے روشن مستقبل کی تعمیر کی جا سکے۔شرکت کرنے والی معیشتوں کے رہنماؤں نے چین کی جانب سے اگلے سال اپیک اجلاس کی میزبانی کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے اس کے میزبان کے طور پر پیش کردہ نظریے سے اتفاق کیا۔انہوں نے "چین کے سال”کے طور پر اپیک اجلاس کی مکمل کامیابی کی امید ظاہر کی جو خطے میں تعاون کے فروغ اور مشترکہ ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!