اتوار, نومبر 2, 2025
ہومLatestچینی صدر کا ایشیا بحرالکاہل کی معیشتوں پر مشترکہ طور پر پائیدار...

چینی صدر کا ایشیا بحرالکاہل کی معیشتوں پر مشترکہ طور پر پائیدار اور روشن مستقبل تشکیل دینے پر زور

گیونگ جو(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کی معیشتوں کو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینا چاہیے، نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، نئے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے اور ایک پائیدار اور روشن مستقبل کو مل کر تشکیل دینا چاہیے۔شی جن پھنگ نے اپیک اقتصادی رہنماؤں کے 32ویں اجلاس کے دوسرے سیشن میں "مشترکہ طور پر پائیدار اور روشن مستقبل کی تشکیل” کے عنوان سے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی انقلابی لہر اور صنعتی تبدیلی کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ اس سے انسانیت کے لئے نئے امکانات کھل رہے ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ دوسری طرف عالمی معیشت کی سست رفتاری اور ترقی میں بڑھتی ہوئی خلیج، نیز موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور توانائی کے تحفظ جیسے چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔شی نے زور دیا کہ ایشیا بحرالکاہل کی معیشتوں کو ڈیجیٹل اور سمارٹ ترقی کی صلاحیت کو مزید آزاد کرنا چاہیے تاکہ خطے کو اختراع پر مبنی ترقی میں نئی برتری حاصل ہو۔شی نے کہا کہ معیشتوں کو چاہیے کہ وہ نئی ٹیکنالوجیز سے مکمل فائدہ اٹھائیں، ڈیجیٹل، سمارٹ اور ماحول دوست ترقی کے مواقع سے فائدہ حاصل کریں اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی پرورش اور فروغ میں تیزی لائیں۔شی نے ڈیٹا کے محفوظ اور منظم بہاؤ کے فروغ، اوپن سورس ٹیکنالوجیز پر تعاون کو گہرا کرنے اور اختراع کے لئے کھلا اور مسابقتی نظام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کی معیشتوں کو ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کے لئے پرعزم رہنا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار ترقی کا نیا ماڈل تشکیل دیا جا سکے۔شی نے کہا کہ ایک جامع اور عالمگیر فائدہ مند مستقبل کی تعمیر ضروری ہے تاکہ ایشیا بحرالکاہل میں شمولیتی ترقی میں نئی حرکیات پیدا کی جا سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!