بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ نیدر لینڈز کی حکومت کی طرف سے کمپنیوں کے داخلی معاملات میں نامناسب مداخلت نے عالمی صنعتی اور ترسیلی چینز میں جاری انتشار کو جنم دیا ہے۔وزارت کے ایک ترجمان نے یہ بات چینی کمپنی ونگ ٹیک کی سیمی کنڈکٹر بنانے والی بیرون ملک ذیلی کمپنی نیکس پیریا سے متعلق حالیہ معاملات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ترجمان نے کہا کہ ایک بڑے ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے چین علاقائی اور عالمی صنعتی و سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کو مکمل طور پر مدنظر رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین عملی مشکلات کا سامنا کرنے والے کاروباری اداروں کی طرف سے وزارت اور مقامی تجارتی حکام کے ساتھ رابطہ کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت حقیقی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اہل کاروباری اداروں کو برآمدی استثنیٰ دے گی۔



