اتوار, نومبر 2, 2025
ہومChinaاپیک رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے کی منظوری دے دی، تعاون کو گہرا...

اپیک رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے کی منظوری دے دی، تعاون کو گہرا کرنے پر زور

گیونگ جو،جنوبی کوریا(شِنہوا)ایشیابحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) کے رہنماؤں نے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر پائیدار مستقبل کے لئے تعاون کو گہرا کرنے کےحوالےسےمشترکہ اعلامیے کی منظوری دے دی۔گیونگ جو اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جب دنیا ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے، عالمی تجارتی نظام کو بدستور غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ انقلابی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور آبادیاتی تبدیلیوں سے اپیک کے رکن ممالک کی معیشتوں پر گہرے اور طویل المدتی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اعلامیے میں تعاون کو مستحکم کرنے اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا  گیا ہے تاکہ ایسی معاشی ترقی  ممکن بنائی جا سکے جس کےفوائد سب کو حاصل ہوں۔اعلامیے کی منظوری کے ساتھ اپیک رہنماؤں نے دو دیگر  دستاویزات کی بھی منظوری دی،جن میں اپیک مصنوعی ذہانت اقدام اور اپیک تعاون فریم ورک برائے آبادیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!