اتوار, نومبر 2, 2025
ہومBusiness & Financeچین میں برقی گاڑیوں کی چارجنگ سہولیات کی ترقی کی رفتار برقرار

چین میں برقی گاڑیوں کی چارجنگ سہولیات کی ترقی کی رفتار برقرار

بیجنگ(شِنہوا)چین میں برقی گاڑیوں (ای وی) کی چارجنگ سہولیات میں اس سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران تیزی سے توسیع جاری رہی اور ستمبر کے اختتام تک ملک بھر میں چارجنگ سہولیات کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 54.5 فیصد اضافہ ہے۔قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے عہدیدار تان ہونگ جیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بڑھتے ہوئے اس نیٹ ورک نے ملک بھر میں تقریباً 4 کروڑ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی چارجنگ کی ضروریات کو موثر طریقے سے پورا کیا ہے۔تان نے کہا کہ ستمبر کے اختتام تک عوامی ای وی چارجنگ سہولیات کی مجموعی ریٹڈ پاور تقریباً 20 کروڑ کلو واٹ تھی جو سال کے آغاز کے مقابلے میں 59.2 فیصد زیادہ ہے۔تان کے مطابق اس شعبے نے نئی ٹیکنالوجیز اور کاروباری ماڈلز میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے جن میں ہائی پاور چارجنگ نیٹ ورکس اور سمارٹ چارجنگ نظاموں کا اجرا شامل ہے۔اس ماہ کے اوائل میں چین نے ملک کے ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے تین سالہ عملی منصوبہ پیش کیا جس کا مقصد 2027 کے اختتام تک2 کروڑ 80 لاکھ چارجنگ سہولیات پر مشتمل قومی نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔یہ منصوبہ چارجنگ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی زیادہ حوصلہ افزائی کرتا ہے جو موجودہ مارکیٹ کے رجحان سے مطابقت رکھتا ہے جہاں چین کے سرفہرست 10 چارجنگ سروس فراہم کنندگان میں سے 8 نجی ادارے ہیں۔ این ای اے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام تک یہ 8 نجی کمپنیاں مجموعی طور پر عوامی چارجنگ مارکیٹ میں 70.7 فیصد حصہ رکھتی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!