بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر ا کو اسپتال منتقل کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 89 سالہ دھرمیندر ا کو جمعہ کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
دھرمیندر ا کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے لاکھوں مداح پریشان ہوگئے اور اداکار کی خیریت کے لیے دعا کرنے لگے۔
تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔دھرمیندرا ٹھیک ہیں، ان کو روٹین چیک اپ کیلئے اسپتال لایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 89 سالہ اداکار کو اس ہفتے کے آغاز میں بھی اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے معمول کے مطابق چند طبی ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ دھرمیندر ا کے بیٹے سنی دیول یا بوبی دیول کی جانب سے فی الحال والد کی صحت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔



