ہفتہ, نومبر 1, 2025
ہومLatestگلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی اولین...

گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گلگت بلتستان کے 78ویں یومِ آزادی پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

جاری بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یکم نومبر 1947 آزادیِ گلگت بلتستان کی جدوجہد کا وہ تاریخی دن ہے جب خطے کے عوام نے ڈوگرہ حکومت کیخلاف شجاعت اور عزم کی لازوال مثال قائم کی اور قربانیوں اور جہد مسلسل سے آزادی حاصل کر کے پاکستان کیساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔

انہوں نے تحریکِ آزادیِ گلگت بلتستان کے شہدا، غازیوں اور تمام محسنوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے خطے کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ وابستگی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہر دور میں ملکی ترقی، سلامتی اور دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہمیشہ سے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہر سطح پر تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یوسف رضا گیلانی نے گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کو ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا دعاء ہے اللہ پاکستان اور گلگت بلتستان کو مزید ترقی، امن اور خوشحالی سے نوازے اور قومی یکجہتی و اتحاد کے جذبے کو ہمیشہ قائم رکھے۔آمین

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!