ہفتہ, نومبر 1, 2025
ہومLatestانڈونیشیا کے جکارتہ۔بان ڈٖونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں...

انڈونیشیا کے جکارتہ۔بان ڈٖونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں 6.3 فیصد اضافہ

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کی جکارتہ۔بان ڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے نے جنوری سے اکتوبر کے دوران مسافروں کی تعداد میں 6.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جو 51 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ یہ ریلوے مقامی طور پر ووش کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔

ریلوے آپریٹر کمپنی پی ٹی کیریتا سیپات انڈونیشیا چائنہ (کے سی آئی سی) کی کارپوریٹ سیکرٹری ایوا چیئرونیسا کے مطابق مسافروں کی تعداد میں اضافہ عوام کے اس بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے کہ ووش ہائی سپیڈ ٹرین جکارتہ اور بان ڈونگ کے درمیان تیز اور قابل اعتماد سفری ذریعہ ہے۔

اکتوبر 2023 میں تجارتی آپریشن کے آغاز سے اب تک ووش ایک کروڑ 22 لاکھ سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کر چکی ہے جو جدید نقل و حمل کے ڈھانچے میں انڈونیشیا اور چین کے درمیان نمایاں تعاون کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

تمام ووش سٹیشنوں پر بہتر انٹرماڈل انضمام نے سفر کو مزید آسان اور موثر بنا دیا ہے جس کے ذریعے مسافر ہوائی اڈوں، شہر کے مراکز اور جکارتہ، کاراوانگ اور گریٹر بان ڈونگ کے سیاحتی مقامات سے منسلک ہوئے ہیں۔

350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چلنے والی اس ہائی سپیڈ ریلوے سے جکارتہ اور بان ڈونگ کے درمیان سفر کا وقت تقریباً 3 گھنٹے سے کم ہوکر صرف 45 منٹ رہ چکا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!