ہفتہ, نومبر 1, 2025
ہومLatestچین کا ترقیاتی ماڈل ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک مثال ہے،...

چین کا ترقیاتی ماڈل ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک مثال ہے، ملاوین وزیر خارجہ

لیلانگوے(شِنہوا)ملاوی کے نئے وزیر خارجہ جارج چپوندا نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں پر محیط چین کی تیز رفتار معاشی ترقی ملاوی اور دیگر ترقی پذیر ممالک  کی ترقی کے لئے سبق آموز ہے۔

انہوں نے یہ بات ملاوی کے دارالحکومت لیلانگوے میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے سیکھ سکتے ہیں کہ سخت محنت، نظم و ضبط، لگن اور بدعنوانی سے پاک نظام کے ذریعے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے اور ترقی کی جا سکتی ہے۔ ملاوی اپنے زرعی شعبے کی استعداد میں بہتری لا کر غربت ختم کرسکتا ہے۔ چینی حکومت نےاس حوالے سے لیلانگوے میں زرعی مرکز قائم کرکے ہمیں مدد فراہم کی ہے جہاں مقامی کسان مختلف قسم کی ٹیکنالوجیز سیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور چائنہ۔افریقہ تعاون فورم جیسے مختلف اقدامات کے ذریعے چین عالمی ترقی میں ایک فعال قوت کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان فریم ورکس کے ذریعے چین نے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور جنوب۔ جنوب تعاون فریم ورک کے تحت عالمی ترقی میں بامعنی حصہ ڈالا ہے۔

انہوں نےچین کی طرف سے نقل وحمل، صحت، تعلیم اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں کئی سالوں سے مستقل طور پر ملاوی کی معاونت کی تعریف کی۔

اس موقع پر ملاوی میں چین کی سفیر لو شو نے چینی حکومت کی طرف سے ملاوی کی مددجاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مدد ملاوی کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف آپ کو اناج ہی فراہم نہیں کریں گے بلکہ اپنا اناج اگانے کے لئے آلات بھی دیں گے۔ ایک وقت آئے گا جب  خوراک کی سلامتی ملاوی کے اپنے اختیار میں ہو گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!