ہفتہ, نومبر 1, 2025
ہومLatestچین نے انسان بردار قمری مشن کو تیز کرنے کے لئے تجارتی...

چین نے انسان بردار قمری مشن کو تیز کرنے کے لئے تجارتی مسابقت اختیار کر لی

جیوچھوان(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے کہا ہے کہ چین تیزی سے اپنے انسان بردار خلائی پروگرام، خاص طور پر انسان بردار قمری مہم کے منصوبے میں تجارتی مسابقت اختیار کر رہا ہے۔

سی ایم ایس اے کے ترجمان ژانگ جنگ بو نے بتایا کہ انسان بردار قمری گاڑی، چاند کی سطح کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس، اور خلائی سٹیشن کے لئے کم لاگت والے کارگو ٹرانسپورٹ سسٹم کی ترقی کے لئے پہلے سے ہی ایک مسابقتی تجارتی ماڈل اپنایا جا چکا ہے۔

ژانگ نے مزید کہا کہ ان سہولیات کے لئے معاہدے مسابقتی انتخاب کے عمل کے بعد دستخط کئے گئے ہیں اور ترقیاتی کام اس وقت جاری ہے۔

ژانگ نے کہا کہ تجارتی شرکاء کی تعداد اور حصہ ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے اور پروگرام کی پیش رفت کو تیز کرنے میں ان کا کردار مزید واضح ہوتا جا رہا ہے۔

ژانگ نے انکشاف کیا کہ پروگرام مستقبل کے لئے منصوبہ بنا رہا ہے کہ سائنسی پے لوڈز جیسے قمری سائنسی تحقیقی پلیٹ فارم اور کرئیٹر ڈیٹیکشن پلیٹ فارم کی تحقیق و ترقی میں بھی مسابقتی تجارتی ماڈل شامل کئے جائیں۔

ژانگ نے کہا کہ چین 2030 تک خلا بازوں کو چاند پر اتارنے کے اپنے ہدف پر قائم ہے اور اس نے اپنے پرعزم انسان بردار قمری پروگرام کے لئے ترقی اور ٹیسٹنگ کا مفصل شیڈول بھی مرتب کر رکھا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!