بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے ترجمان رسالے چھیوشی جرنل کے اس سال کے 21 ویں شمارے میں "قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے 15 ویں 5 سالہ منصوبے کی تشکیل سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی سفارشات کی وضاحت” شائع کی جائے گی۔
یہ وضاحت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس میں پیش کی تھی۔




 
                                    