ہفتہ, نومبر 1, 2025
ہومBusiness & Finance8 ویں سی آئی آئی ای سے روس-چین تعلقات کی مضبوطی میں...

8 ویں سی آئی آئی ای سے روس-چین تعلقات کی مضبوطی میں مدد ملے گی، روسی وزارت خارجہ

ماسکو(شِنہوا)چین کی 8 ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) روسی کاروباری افراد کو اپنی کامیابیاں دکھانے، چین کے ساتھ کاروباری تعلقات کو وسعت دینے، قابل اعتماد شراکت دار تلاش کرنے اور بین الاقوامی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران شِنہوا کے سوال پر سی آئی آئی ای کی مکمل کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ روسی مصنوعات خاص طور پر زرعی مصنوعات، صنعتی و آئی ٹی مصنوعات اور ہائی ٹیک آلات چینی منڈی میں مستحکم طلب رکھتی ہیں۔

روسی ترجمان  نے چیلنجز کے باوجود چین کی غیر ملکی تجارت کے حجم میں مسلسل اضافے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا استحکام چین کے مینوفیکچرنگ شعبے کے بھرپور متحرک پن کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کثیر جہتی تجارتی نظام عالمی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

8 ویں سی آئی آئی ای شنگھائی میں 5 سے 10 نومبر تک منعقد ہوگی۔ یہ نمائش دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہے جو درآمدات کے لئے مخصوص ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!