ہفتہ, نومبر 1, 2025
ہومEnertainmentمجھے کبھی نہیں لگا میری شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے:...

مجھے کبھی نہیں لگا میری شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے: ساحر لودھی

اداکار و میزبان ساحر لودھی  نے کہا ہےکہ انہیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ ان کی شکل شاہ رخ  خان سے ملتی ہے۔

ساحر لودھی حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے نے میزبان دعا ملک کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

دوران انٹرویو دعا ملک نے ساحر لودھی کو بتایا کہ ’انہیں ساحر کا چہرہ اب شاہ رخ سے زیادہ ملتا ہوا لگتا ہے اور وہ انٹرویو کے دوران انہیں دیکھ کر ڈر گئی تھیں کس طرح ساحر بالکل شاہ رخ جیسے لگنے لگے ہیں‘۔

دعا ملک نے ساحر لودھی سے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کہیں آپ نے کوئی سرجری تو نہیں کروالی جس پر ساحر نے ہنستے ہوئے انکار کردیا۔

اپنی شخصیت کو شاہ رخ سے ملانے اور ان کا اسٹائل کاپی کیے جانے سے متعلق ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ مجھے شخصیت کے مسائل کا کبھی سامنا نہیں رہا لیکن اگر کسی دوسرے کو ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ساحر لودھی کے مطابق میں شاہ رخ خان نہیں ہوں، میری ان سے ایک مرتبہ ملاقات ہوئی جس دوران ایک سے 2 گھنٹے ان سے بات چیت ہوئی، وہ ایک بہترین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین آرٹسٹ ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ میری شاہ رخ سے شکل ملتی ہے لیکن اس کے باوجود اگر دنیا کو ایسا  لگتا ہے تومیں کچھ نہیں کرسکتا، میں ساحر لودھی ہوں اور  اسی طرح ہی مرجاؤں گا۔ْ

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!