عنقریب 60 ویں سالگرہ منانے والے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو بظاہر دیکھ کر کوئی بھی ان کی عمر کا اندازہ نہیں لگاسکتا۔
بالی وڈ انڈسٹری میں جہاں شاہ رخ کی اداکاری کے چرچے عام ہیں وہیں فٹنس بھی ان کی مقبولیت میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔
حال ہی میں شاہ رخ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں سے ایک سوال جواب کا سیشن رکھا گیا۔
سیشن کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ آپ ہر گزرتے برس کے ساتھ مزید جوان کیسے نظر آتے ہیں؟ اس کے پیچھے کوئی کالا جادو ہے یا اسکن کیئر روٹین ؟
مداح کے سوال پر سپر اسٹار نے جواب میں لکھا کہ ‘دراصل سچ یہ ہے کہ اس کی وجہ’ دل تو بچہ ہے جی‘ ہے اور سب کچھ تو دیکھنے والے کی نظر میں ہے‘۔
دوسری جانب ایک مدح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ آپ اتنے ہینڈسم کیسے ہیں؟ اس پر اداکار نے جواب دیا کہ ’میرا خیال ہے کہ عمر مجھ پر جچتی ہے‘۔
واضح رہے کہ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے اپنی فٹنس پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں دن میں 2کھانے کھاتا ہوں مثلاً دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا، میں ان دو کھانوں کے علاوہ کچھ نہیں کھاتا۔ْ
شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پکوان پسند نہیں ، اس کے بجائے مجھے گرلڈ چکن، بروکولی اور دال پسند ہے، یہ وہی کھانے ہیں جو میں سالوں سے استعمال کررہا ہوں‘۔



 
                                    
