اتوار, نومبر 2, 2025
ہومLatestایشیا کپ رائزنگ اسٹارز : پاک بھارت ٹیمیں اگلے ماہ ایک بارپھر...

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز : پاک بھارت ٹیمیں اگلے ماہ ایک بارپھر ایکشن میں ہوں گی

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے باضابطہ طور پر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 2025 (جسے پہلے ایمرجنگ ایشیا کپ کہا جاتا تھا) کا شیڈول اور گروپس کا اعلان کر دیا ہے۔

اے سی سی کے مطابق ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 14 سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگی۔یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔

ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں   پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات ، عمان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

گروپ اے میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیمیں ہوں گی۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 14 نومبر کو عمان کے خلاف کرے گا جبکہ  شائقینِ کرکٹ کے لیے ایونٹ کا سب سے اہم  پاک بھارت میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میچز 21 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو ہوگا۔

 واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!