جمعہ, اکتوبر 31, 2025
ہومBusiness & Financeچین میں گوانگ ژو ہوائی اڈے کے پانچویں رن وے اور تیسرے...

چین میں گوانگ ژو ہوائی اڈے کے پانچویں رن وے اور تیسرے ٹرمینل کا افتتاح

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو کے بائی یون ہوائی اڈے کے تیسرے ٹرمینل اور پانچویں رن وے کو جمعرات کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا۔ یہ پانچ تجارتی رن ویز چلانے والا چین کا پہلا شہری ہوائی اڈا بن گیا ہے۔

گوانگ ژو بائی یون ہوائی اڈے میں توسیع، جو چین کے تین بڑے بین الاقوامی ہوابازی مراکز میں سے ایک ہے، گوانگ ڈونگ۔ہانگ کانگ۔مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے میں عالمی معیار کے ہوائی اڈوں کے کلسٹر کی  تعمیر  کی جانب ایک اور قدم ہے۔

مستقبل قریب میں یہ ہوائی اڈا تقریباً 12 کروڑ مسافروں اور 38 لاکھ ٹن سامان اور ڈاک کو سنبھالے گا جبکہ اس کے ٹرمینل کی گنجائش 14 کروڑ مسافر اور 60 لاکھ ٹن سامان ہے، جس سےیہ دونوں شعبوں میں دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈا ہوگا۔

  توسیعی منصوبہ پانچ سال کی مدت میں مکمل ہوا ہے، جس پر 53.77 ارب یوآن (تقریباً 7.6 ارب امریکی ڈالر) لاگت آئی ہے۔ اس میں ایک مربوط ٹرانسپورٹ مرکز بھی شامل ہے، جسے فضائی، ریل اور سڑک کے نظام کو آپس میں بہتر طور پر منسلک کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

اس ٹرانسپورٹ مرکز کو چھ تیز رفتار ریلوے لائنز اور دو ایکسپریس ویز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ مسافر ریل نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے گوانگ ڈونگ۔ہانگ کانگ۔مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر ایک گھنٹے کے اندر پہنچ سکیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!