راولپنڈی: اے ٹی سی راولپنڈی کو بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک جبکہ بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔
جمعرات کو اے ٹی سی میں جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کیخلاف26 نومبر احتجاج مقدمے پر سماعت کی۔
دوران سماعت چیئرمین نادرا نے عدالتی حکم پر ملزمہ کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے جبکہ گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے ملزمہ کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے بارے رپورٹس پیش کیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملک بھر کے تمام بینکوں کو ملزمہ کے اکائونٹس بند کرنے کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے صادق آباد پولیس کو ملزمہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔



