اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 4خوارج کو جہنم واصل کیا، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے اور ان سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



