جمعرات, اکتوبر 30, 2025
ہومLatestچین اور امریکہ کو مل کر مزیدعظیم اور ٹھوس نتائج کے لئے...

چین اور امریکہ کو مل کر مزیدعظیم اور ٹھوس نتائج کے لئے کام کرنا چاہیے، شی جن پھنگ

بوسان، جنوبی کوریا(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو اپنے دونوں ممالک اور پوری دنیا کی بھلائی کے لئے مل کر مزید بڑے اور ٹھوس نتائج کے حامل کام انجام دینے چاہئیں۔

چینی صدر نے یہ بات گیونگ جو میں منعقدہ 32ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس اور جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کےلئے بوسان پہنچنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہی۔

شی نے کہا کہ صدر ٹرمپ مختلف علاقائی تنازعات کے حل کے لئے خاصے پرجوش ہیں جبکہ چین بھی مختلف اہم مسائل کے حل کے لئے امن مذاکرات کو فروغ دے رہا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ آج دنیا کو کئی مشکل مسائل کا سامنا ہے۔ ایسے میں چین اور امریکہ بڑی طاقتوں کے طور پر اپنی ذمہ داری مشترکہ طور پر نبھا سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!