جمعرات, اکتوبر 30, 2025
ہومBusiness & Financeچین میں پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران 50 ارب سے زیادہ...

چین میں پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران 50 ارب سے زیادہ بین العلاقائی مسافر دورے

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ چین میں سال 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 50.6 ارب سے زیادہ مسافر دورے رپورٹ کئے گئے۔ یہ شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہے۔

اس مدت کے دوران ملک بھر میں 43.25 ارب ٹن تجارتی سامان منتقل کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے 3.89 فیصد زیادہ ہے۔ بندرگاہوں کےذریعے 13.57 ارب ٹن سامان اتارا یا چڑھایا گیا۔ یہ شرح گزشتہ سال کی نسبت 4.6 فیصد زیادہ ہے۔

سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک کے نقل وحمل کے شعبے میں مقررہ اثاثوں میں سرمایہ کاری مجموعی طور پر 26 کھرب یوآن (تقریباً 367 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

وزارت نے کہاہے کہ اس شعبے نے مستحکم کارکردگی برقرار رکھی ہے، ترقی کی نئی رفتار بڑھ رہی ہے اور اس کی لچک مزید مضبوط ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!