منگل, اکتوبر 28, 2025
ہومLatestکروشیا میں چینی سفارتخانے کا اوپن ڈے، طلبہ کی چین کے بارے...

کروشیا میں چینی سفارتخانے کا اوپن ڈے، طلبہ کی چین کے بارے میں مفید آگاہی

زغرب(شِنہوا)چین کے سفارتخانے نے اپنے “اوپن ڈے” کے موقع پر زغرب یونیورسٹی کے فیکلٹی آف اکنامکس کے طلبہ کا خیر مقدم کیا۔

کروشیا میں چین کے سفیر چھی چھیان جن نے 30 سے زائد طلبہ کے سامنے لیکچر دیا جس میں انہوں نے چین کی معاشی و سماجی ترقی کے لئے 15ویں 5 سالہ منصوبے کا تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ آئندہ 5 برسوں کے لئے چین کی ترقی کا خاکہ پیش کرتا ہے اور دنیا کے ساتھ مشترکہ مواقع اور باہمی ترقی کے مضبوط عزم کا اظہار کرتا ہے۔

چین اور کروشیا کے تعلقات کے حوالے سے چھی چھیان جن نے کہا کہ چین ہر سطح اور ہر شعبے میں کروشیا کے ساتھ تبادلہ و تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، عوامی روابط کو گہرا کرے گا اور باہمی مفاد و مشترکہ کامیابی کو فروغ دے گا۔

شرکاء میں شامل ڈیمین بھاسکر نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ وہ چین اور کروشیا کے تعلقات اور چین کی معیشت کے بارے میں مزید جاننے کے منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے ایک بہت ہی اچھا اور اہم موقع تھا کہ میں یہاں آ کر سیکھ سکوں۔

ایک اور طالبہ میہائیلا ماگدیچ نے اس دورے کو ایک منفرد تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے سفیر کے ساتھ براہ راست گفتگو کے موقع کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے انہیں چین کی معاشی ترقی کے بارے میں گہری سمجھ عطا کی۔ انہوں نے کہا مجھے یہ تجربہ بہت پسند آیا۔

اس کے علاوہ کروشین طلبہ نے زغرب یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اراکین کی جانب سے پیش کئے گئے تائی چھی اور چینی موسیقی کے سازوں کے مظاہرے سے لطف اٹھایا۔ طلبہ نے شٹل کاک کھیلنے، چینی چائے چکھنے اور اپنے نام چینی زبان میں لکھنے جیسی ورکشاپس میں بھی حصہ لیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!