اتوار, اکتوبر 26, 2025
ہومLatestتہران، استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ شروع کی جائے گی،...

تہران، استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ شروع کی جائے گی، حنیف عباسی کا اعلان

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تہران، استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے سٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، ریلوے نظام میں جدت لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے سٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ریلوے کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ اور گارڈز کے رومز کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے اور 10 رننگ رومز کی رینوویشن فروری 2026 تک مکمل کر لی جائے گی، اسی طرح ملازمین کے کوارٹرز کی چھتوں کی مرمت اور سکھر روہڑی سٹیشن کی اپ گریڈیشن پر 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریلوے بجٹ 700 ارب روپے جبکہ پاکستان ریلوے کا صرف 17 ارب روپے ہے، تاہم ان کی کوشش ہے کہ نئے منصوبوں کے ذریعے ریلوے کو خود کفیل بنایا جائے۔

انہوں کہا کہ، ریکوڈک منصوبے کے لیے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے، ٹریک کی موجودہ کل لمبائی آٹھ سو چوراسی کلومیٹر ہے، روہڑی تا کراچی ٹریک کی بہتری کے لیے ورلڈ ایشین بینک سے دو ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور یہ منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ٹو منصوبے پر بھی غور و خوض ہو رہا ہے، جبکہ کراچی سٹیشن کی توسیع لاہور سٹیشن سے کئی گنا بڑھ چکی ہے، شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے لیے وزیرِ اعظم سے سات نومبر کی تاریخ مانگی گئی ہے جب کہ رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی کارگو ایکسپریس سروس سے اب تک 3.5 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل ہوئی ہے، 23 مارچ 2026 تک 160 نئی ویگنز نظام میں شامل کر لی جائیں گی جو مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری کو بھی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بنایا جا رہا ہے، لاہور تا راولپنڈی ٹرین کے تیسرا ریک 31 اکتوبر تک اور چوتھا ریک 19 نومبر تک مکمل ہو جائے گا، اس کے علاوہ 26 ریلوے پلاٹس کی اوپن آکشن اور 48 گوداموں کو آٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر 180 سکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ ویجیلنس کو کرپشن، چوری، بوگس الاٹمنٹس، ڈیزل چوری، گوسٹ ملازمین اور زمینوں کے غلط استعمال کے خلاف متحرک کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے پولیس میں 1500 اہلکاروں کی بھرتی شفاف انداز میں کی گئی ہے، جس میں کسی قسم کی سفارش شامل نہیں تھی، انہوں نے اعلان کیا کہ 4 نومبر کو ان اہلکاروں کی پاسنگ آٹ تقریب میں خود شرکت کریں گے۔

آخر میں انہوں نے بلوچستان کے ریلوے ملازمین، پولیس شہدا اور فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!