Saturday, October 25, 2025
ہومLatest26 نومبر احتجاج کیس، عدالت کا عدم پیشی پر علیمہ خان کا...

26 نومبر احتجاج کیس، عدالت کا عدم پیشی پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک، بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم

عدالت نے 26 نومبر احتجاج مقدمے میں عدم پیشی پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعہ کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر مقدمے پر سماعت کی۔

مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت کے روبرو حاضر ہوئے جبکہ وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے علیمہ خان کا ضمانتی مچلکہ ضبط کرلیا جبکہ ضامن کے مفرور ہونے پر اس کی جانب سے پیش کردہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ڈی جی نادرا کو حکم دیا کہ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ، ڈی جی پاسپورٹ کو پاسپورٹ بلاک جبکہ گورنر سٹیٹ بینک کو علیمہ خان کے تمام بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت نے پولیس کو ملزمہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!