منگل, اکتوبر 28, 2025
ہومLatestعمران خان سے مشاورت سہیل آفریدی کا حق، عدالتی احکامات روندنے سے...

عمران خان سے مشاورت سہیل آفریدی کا حق، عدالتی احکامات روندنے سے لاقانونیت بڑھ رہی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور: رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان سے مشاورت منتخب وزیراعلی کا آئینی و قانونی حق ہے، عدالتی احکامات کو روندنا ملک میں لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے،عدالتی حکم کے باوجود منتخب وزیراعلی کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے، عدالتی احکامات کو روندنا ملک میں لاقانونیت کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت منتخب وزیراعلی کا آئینی و قانونی حق ہے، سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو ملاقات کیلئے باقاعدہ خط بھی لکھا تھا تاہم پھر بھی ان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی حکمرانوں کی پرانی عادت ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!