Thursday, October 23, 2025
ہومLatestچین اور سربیا کے تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر بلغراد میں...

چین اور سربیا کے تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر بلغراد میں موسیقی پروگرام کا انعقاد

بلغراد(شِنہوا)چین اور سربیا کے درمیان دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بلغراد کے تاریخی کولاراک کنسرٹ ہال میں موسیقی کے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر چائنہ نیشنل اوپیرا ہاؤس اور بلغراد میں نیشنل تھیٹر کے فنکاروں نے ایک منفرد پروگرام پیش کیا، جس میں چینی کلاسیکی شاعری اور یورپی اوپیرا کے منتخب حصے شامل تھے۔ چین اور سربیا دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے حاضرین نے پورے پروگرام کے دوران بھرپور تالیاں بجا کر فنکاروں کو سراہا۔

سربیا کے وزیر ثقافت نیکولا سیلاکووچ نے اس موقع پر کہا کہ یہ کنسرٹ ان نمایاں تقریبات میں سے ایک ہے جو اس سال چین اور سربیا کے عوام کے درمیان 70 سالہ دوستی کے جشن کے طور پر منائی جا رہی ہیں، ایک ایسی دوستی جو باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ثقافت دو طرفہ تعلقات کا ایک بنیادی پہلو ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سربیا ثقافتی تبادلوں کے ذریعے چین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔

سربیا میں چین کے سفیر لی منگ نے موسیقی کے اس پروگرام کو 7 دہائیوں پر محیط گہری دوستی کو خراج تحسین پیش کرنے والا ایک پرخلوص اظہار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے، جو اب ایک بے مثال نئی بلندی کو پہنچ چکی ہے۔

موسیقی کا یہ پروگرام چین کی وزارت ثقافت و سیاحت، سربیا میں چینی سفارتخانے اور سربیا کی وزارت ثقافت کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!