Friday, October 24, 2025
ہومLatestتھائی لینڈ میں چینی سیاحوں کی حفاظت کے لئے متعدد اقدامات کا...

تھائی لینڈ میں چینی سیاحوں کی حفاظت کے لئے متعدد اقدامات کا نفاذ

بینکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ کی وزارت سیاحت و کھیل کی مستقل نائب سیکرٹری وانیدا پھنساد نے کہا ہے  کہ تھائی حکومت چینی سیاحوں کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور ان کے تحفظ کے لئے خصوصی حفاظتی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔چینی سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بینکاک میں منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس کے موقع پر وانیدا نے شِنہوا کو بتایا کہ ملک بھر میں 79 سیاحتی سروس مراکز کا ایک نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے جو چینی زبان بولنے والے سیاحوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔ کسی ہنگامی صورت حال میں سیاح 1155 ٹورسٹ پولیس ہاٹ لائن پر کال کر سکتے ہیں یا تھائی ٹورسٹ پولیس ایپ کے ذریعے رپورٹ درج کرا سکتے ہیں۔عہدیدار نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے اہم سیاحتی مقامات پر نگرانی کے متعدد کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جب کہ غیر ملکی سیاحوں کے لئے ٹریول انشورنس کے منصوبے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔اجلاس کے دوران ٹورسٹ پولیس بیورو، امیگریشن بیورو اور ایئرپورٹ اتھارٹی سمیت مختلف تھائی محکموں کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چینی سیاحوں کے تحفظ کو مزید بہتر بنائیں گے اور ملک کے تشخص کو ایک محفوظ سیاحتی منزل کے طور پر مستحکم کریں گے۔تھائی لینڈ میں چینی سفارتخانے کے منسٹر قونصلر اور قونصل جنرل وو جیان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تھائی حکومت چینی سیاحوں کے لئے سکیورٹی مزید سخت کرے گی اور ان کے لئے ہدف پر مبنی مزید سہولتی اقدامات متعارف کرائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چین بھی اس حوالے سے تھائی لینڈ کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ چینی سیاح تھائی لینڈ کا رخ کریں۔تھائی لینڈ کی وزارت سیاحت و کھیل کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تقریباً 34 لاکھ 20 ہزار چینی سیاحوں نے تھائی لینڈ کا دورہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!