بدھ, اکتوبر 22, 2025
ہومLatestپاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے:...

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے: ملیحہ لودھی

سابق سفیر ملیحہ لودھی نے پاکستان ، افغانستان کے درمیان تنائو کی وجہ ٹی ٹی پی کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی لائن کلیئر ہے، افغانستان بھارت کے تعلقات پاکستان کیلئے مسئلہ نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنا کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کیلئے کوئی مسئلہ ہے، جغرافیہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ہے، بھارت نہیں، افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے پاکستان پر انحصار کرتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!