پیر, نومبر 10, 2025
ہومChinaامریکہ کے ساتھ تجارتی معاملات پر ہمارا موقف مستقل اور واضح ہے،چین

امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملات پر ہمارا موقف مستقل اور واضح ہے،چین

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملات میں مستقل اور واضح موقف برقرار رکھا ہوا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ کسی بھی فریق کو محصولات اور تجارت کی جنگوں سے فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔

 ترجمان نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں ان میڈیا رپورٹس کے جواب میں کہی جن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے نایاب ارضیاتی دھاتوں، فینٹانائل اور سویا بین کو تین بڑے مسائل کے طور پر اس فہرست میں شامل کیا ہے جن پر چین کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

گو نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو مساوات، احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے متعلقہ مسائل حل کرنے چاہئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!