بیجنگ(شِنہوا) چین میں جون 2025 تک تخلیقی مصنوعی ذہانت (اے آئی) استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 51 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ 6 ماہ میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
چین انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد دسمبر 2024 کے مقابلے میں 26 کروڑ 60 لاکھ زیادہ ہے جس سے چین میں صارفین کی شمولیت کی شرح 36.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین میں تیار کردہ جنریٹو اے آئی ماڈلز کو صارفین میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور جنریٹو اے آئی کو وسیع پیمانے پر ذہین تلاش، مواد کی تخلیق، دفتری معاونت اور سمارٹ ڈیوائسز جیسے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے استعمال کو زرعی پیداوار، صنعتی تیاری اور سائنسی تحقیق جیسے شعبوں میں بھی فعال طور پر دریافت کیا جا رہا ہے۔
یہ رپورٹ بیجنگ میں منعقدہ چائنہ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر ریسورسز کانفرنس 2025 میں عوام کے لئے جاری کی گئی۔
