ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
ہومLatestسانحہ کارساز، صدر مملکت کا سانحہ کارساز کے شہداء کو 18ویں برسی...

سانحہ کارساز، صدر مملکت کا سانحہ کارساز کے شہداء کو 18ویں برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو 18ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جاری بیان میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اپنی جان کو لاحق خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور کارساز میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھی اپنے مشن پر قائم رہتے ہوئے جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کے اگلے روز ہی بی بی شہید زخمیوں سے ملنے ہسپتالوںمیں گئیں اور سوگوارخاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دن سے لیکر بی بی کی شہادت تک ان کی زندگی اور قربانی جمہوریت اور امن کیلئے کھڑے ہونے والوں کیلئے رہنمائی اور طاقت کا باعث رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مسلسل مقابلہ کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ سانحہ کارساز کے شہدا کی ہمت و قربانیاں آج بھی دہشت گردقوتوں کو شکست دینے کے ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!