جمعہ, اکتوبر 17, 2025
ہومLatestپنجاب، کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی

پنجاب، کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی

لاہور: پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی جبکہ مسجد ومدارس بارے فیصلہ نہ ہوسکا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں، پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے نام پر احتجاج کی کال امن معاہدے کے بعد دی گئی، احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہوگیا؟ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ایسے احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی کال مسترد کرنے پر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کے عوام باشعور ہیں جو کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ پرامن احتجاج تھا، مذہبی جماعت کے احتجاج میں 1648پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کسی مسجد، مدرسے بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!