جمعہ, اکتوبر 17, 2025
ہومChinaچین میں بڑے پیمانے پر جدید مائیکرو گرڈ منصوبے کا آغاز

چین میں بڑے پیمانے پر جدید مائیکرو گرڈ منصوبے کا آغاز

نان جنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ایک بہت بڑے اور جدید مائیکرو گرڈ منصوبے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ یہ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں صارف سطح کا اپنی نوعیت کاسب بڑا منصوبہ ہے، جو خطے میں ماحول دوست توانائی کی ترقی اور زیادہ مضبوط توانائی نظام  کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔

سو چھیان شہر میں واقع یہ منصوبہ 3400 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے، یہ مائیکرو گرڈ ہوا، شمسی توانائی، ذخیرہ کرنے اور چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کو ایک واحد مربوط نظام میں یکجا کرتا ہے۔ اس میں 5.15 میگاواٹ کی فوٹو وولٹک صلاحیت، 20 میگاواٹ آور توانائی ذخیرہ کرنے کی سہولت اور ہوا سے چلنے والی 6 ٹربائنز شامل ہیں۔

منصوبے میں ایک وسیع چارجنگ مرکز بھی شامل ہے جس میں 4 “گاڑی سے گرڈ” دوطرفہ چارجنگ سٹیشنز، 600 کلو واٹ کے 6 لیکوئڈ کولڈ الٹرا فاسٹ چارجرز اور  500 کلو واٹ کے 15 دوہرے گن فاسٹ چارجرز نصب کئے گئے ہیں۔

سٹیٹ گرڈ سو چھیان پاور سپلائی کمپنی کے مطابق الٹرا فاسٹ چارجرز بیٹری کی عمر کو نقصان پہنچائے بغیر ایک کلومیٹر ڈرائیونگ کے لئے درکار بجلی صرف ایک سیکنڈ میں فراہم کر سکتے ہیں، یہ ذہین نظام ہر گاڑی کو درکار  کرنٹ خودکار طریقے سے ایڈجسٹ کرتا ہے۔

مائیکرو گرڈ بجلی کا مقامی نیٹ ورک ہے جو شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے قابل تجدید ذرائع اور توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام پر مشتمل ہے۔ یہ نظام خودمختار طور پر یا مین گرڈ کے ساتھ ہم آہنگ  ہوکر بھی کام کر سکتا ہے جو لچکدار، پائیدار اور ماحول دوست توانائی فراہم کرتا ہے۔

سٹیٹ گرڈ سو چھیان پاور سپلائی کمپنی کے شعبہ مارکیٹنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو شیاؤ بنگ نے کہا کہ یہ منصوبہ بہت سی جدید ٹیکنالوجیز میں پیش پیش ہے جن میں شمسی توانائی کےٹریکنگ پینلز، مائیکرو ونڈ ٹربائنز اور فوٹو وولٹک گلاس ٹائلز شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!