جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.7شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں محسوس کیے گئے ، زلزلے کا مرکز ابیپورہ شہر سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔۔
زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔