جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومLatestقانون کی حکمرانی ، انصاف و احترام سب کیلئے ضروری ہے، چیف...

قانون کی حکمرانی ، انصاف و احترام سب کیلئے ضروری ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ہم سب نے مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، اختلاف رائے کے باوجود ایک چھت تلے رہتے ہیں، عزت و انصاف کے لیے اتحاد قائم رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق کسی بھی معاشرے کے استحکام میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں، اسلام کا پیغام برداشت اور رواداری کا ہے، آج کی تقریب آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے استفادہ کا موقع فراہم کرے گی۔انہوںنے کہاکہ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف و احترام ضروری ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!