جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومChinaبیجنگ میں خواتین کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے مخصوص عالمی...

بیجنگ میں خواتین کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے مخصوص عالمی مرکز کا افتتاح

بیجنگ(شِنہوا)خواتین کی صلاحیت سازی کے لئےمخصوص ایک نئے عالمی مرکز کا بیجنگ کی چائنہ ویمنز یونیورسٹی میں افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ مرکز دنیا بھر میں خواتین کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے کی ملک کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

خواتین کی صلاحیت سازی  سے متعلق عالمی مرکز کو آل چائنہ ویمنز فیڈریشن اور چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔ اس کا مقصد متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے ذریعے خواتین کی صلاحیت سازی اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ مرکز باصلاحیت خواتین کی تربیت اور عالمی سطح پر صنفی مساوات اور پائیدار ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے کام کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین  کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بحوث کے علاوہ ان متعلقہ ممالک کے وزارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی جو اس ہفتے کے شروع میں خواتین کے متعلق بیجنگ میں منعقدہ عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں شامل تھے۔

افتتاح کے بعد ایک گول میز کانفرنس بھی منعقد کی گئی تاکہ متعدد ممالک کے مندوبین دنیا بھر میں خواتین کی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کر سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!