جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومLatestچین کے لانگ مارچ راکٹوں کی 600 ویں پرواز مکمل

چین کے لانگ مارچ راکٹوں کی 600 ویں پرواز مکمل

بیجنگ(شِنہوا)چین کی لانگ مارچ راکٹ سیریز نے جمعرات کو اس وقت اپنی 600 ویں خلائی پرواز کا سنگ میل عبور کر لیا جب ایک لانگ مارچ-8 اے راکٹ نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچایا۔

چین کے مرکزی خلائی ادارے چائنہ ایئرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق لانچ وہیکلز کے طور پر خدمات انجام دینے والے لانگ مارچ راکٹس چین کے خلائی مشنز میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اب تک ملک کے 86 فیصد سے زائد خلائی لانچ مشنز میں حصہ لے چکے ہیں جن کے ذریعے تقریباً ایک ہزار 400 خلائی جہاز مدار میں پہنچائے جا چکے ہیں۔

ادارے نے ایک اعلامیے میں کہا کہ ان راکٹوں نے چین کے انسان بردار خلائی پروازوں، بیدو  نیویگیشن اور گہری خلائی تحقیق جیسے بڑے ایئرو اسپیس منصوبوں کے نفاذ کے لئے ٹھوس مدد فراہم کی ہے۔

لانگ مارچ-1 راکٹ کی پہلی پرواز کے بعد سے تیار کردہ راکٹوں کی 24 اقسام میں سے 11 کو نئی نسل کے لانچ وہیکلز کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ حالیہ 100 مشنوں میں نئی نسل کے راکٹوں کا حصہ 40 فیصد رہا ہے جو ملک کے کثیر تعداد میں کئے جانے والے لانچز کی حمایت میں ایک اہم قوت کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ لانگ مارچ راکٹ سیریز مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق خود کو فعال طور پر ڈھال رہی ہے اور تجارتی لانچوں کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس کے پے لوڈز  مواصلات، ریموٹ سینسنگ اور نیویگیشن سمیت کئی شعبوں پر مشتمل ہیں۔

خاص طور پر لانگ مارچ-8 اے راکٹ اپنی کم لاگت اور اعلیٰ موافقت کے لئے جانا جاتا ہے جس نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے جھرمٹ کو مدار میں بھیجنے کے کئی مشن کامیابی سے انجام دیئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!