بدھ, اکتوبر 15, 2025
ہومEnertainmentبریانی رومانوی ڈراما ہے، لوگوں اسے انجوائے کریں، رمشا خان

بریانی رومانوی ڈراما ہے، لوگوں اسے انجوائے کریں، رمشا خان

لاہور: اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں عورت مخالف سوچ بہت زیادہ ہے، سیٹ پر مرد اداکاروں کو خصوصی رعایتیں دی جاتی ہیں، اداکاراوں کو وہ سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں، اگر کسی اداکارہ سے کوئی غلطی ہو جائے تو اسے فورا ذمے دار ٹھہرا دیا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈراموں کی کہانیوں میں بھی عورت مخالف سوچ بڑی گہرائی سے موجود ہے، جو معاشرتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، اگر کوئی اداکار تمباکو نوشی کرے، سگریٹ پیے یا کسی کو دھوکہ دے تو مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن اگر ایک اداکارہ سلیولیس لباس پہن لے تو وہ فورا تنقید کا نشانہ بن جاتی ہے، ہماری عوام اداکاراوں کو ایک خاص سانچے میں ہی دیکھنا چاہتی ہے، جب کہ اداکاروں کو ہر چیز کی اجازت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ناظرین اکثر سمجھتے ہیں کہ ڈرامے میں اداکارہ کا جو کردار ہوتا ہے، وہ حقیقی زندگی میں بھی ویسی ہی ہوتی ہے، حالانکہ حقیقت میں وہ اس کردار سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔

رمشا خان نے کہا کہ ان کے خیال میں آج کل تعلیمی اداروں میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنا کوئی غیر معمولی بات نہیں اور جب وہ خود اسکول میں تھیں تو یہ سب عام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈراما سیریل بریانی میں ایسا کچھ نہیں دکھایا جا رہا جو دیگر ڈراموں میں نہیں ہوتا، اگر تشدد اور تھپڑ جیسے مناظر پر اعتراض نہیں کیا جاتا تو پھر ایک ہلکے پھلکے رومانس پر تنقید کیوں؟ یہ ایک ہلکا پھلکا رومانوی ڈراما ہے اور لوگوں کو اسے انجوائے کرنا چاہیے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!