جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومChinaچینی مین لینڈ تائیوان کے رہائشیوں کے لئے آمد پر دستاویزات فراہمی...

چینی مین لینڈ تائیوان کے رہائشیوں کے لئے آمد پر دستاویزات فراہمی کی سہولت کو وسعت دے گا 

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مین لینڈ نے تائیوان کے رہائشیوں کے لئے آمد پر دستاویزات کی فراہمی کی سہولت کو تمام اہل بندرگاہوں تک وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے معمول کی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد مین لینڈ کو مزید کھولنا اور تائیوان کے رہائشیوں کے لئے سفر کو زیادہ آسان اور محفوظ بنانا ہے۔

منصوبے کے تحت تائیوان کے رہائشی کسی بھی اہل بندرگاہ پر آمد کے وقت سنگل انٹری "تائیوان ہم وطن پرمٹ” کے لئے درخواست دے سکیں گے، چاہے وہ براہ راست تائیوان سے سفر کریں یا ہانگ کانگ، مکاؤ یا دیگر بیرونی مقامات کے ذریعے آئیں۔ اس پالیسی کی مکمل تفصیلات اور اہل بندرگاہوں کی فہرست متعلقہ حکام کی جانب سے مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔

چھن بن ہوا نے کہا کہ یہ پالیسی آبنائے پار تبادلے اور تعاون میں سہولت فراہم کرے گی اور دونوں جانب کے تعلقات کے پرامن اور جامع ترقی کو فروغ دے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!