جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومChinaچین کے مشہور باؤتو چشمے کا پانی تقریباً 60 سال کی بلند...

چین کے مشہور باؤتو چشمے کا پانی تقریباً 60 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا

جنان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جنان، جو "چشموں کا شہر” کہلاتا ہے، میں واقع مشہور باؤتو چشمے کا پانی تقریباً 6 دہائیوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔

چشمے کے تفریحی مقام کے ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح 6 بجے تک باؤتو چشمے کا پانی 30.29 میٹر تک پہنچ گیا جو 1966 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی سطح ہے۔

27 ستمبر سے جاری مسلسل بارش نے باؤتو چشمے کے زیرِ زمین پانی کی سطح کو مسلسل بلند کیا ہے۔

پانی کی سطح میں اضافے نے جنان کے دیگر مشہور چشموں کو بھی پھر سے فعال کر دیا ہے۔ حئی ہو چشمے کی سطح 30.71 میٹر تک جا پہنچی ہے اور اس کا پانی تالاب میں بہنے لگا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنان میں اوسط سالانہ بارش 943 ملی میٹر رہی جو طویل مدتی اوسط سے 51.7 فیصد اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 47.9 فیصد زیادہ ہے۔

جنان میں 1200 سے زائد قدرتی چشمے موجود ہیں، جن میں باؤتو چشمہ سب سے مشہور ہے اور یہ صوبائی دارالحکومت کی ایک قدرتی پہچان سمجھا جاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!