جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومChinaچین نے ملک بھر میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای سم متعارف...

چین نے ملک بھر میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای سم متعارف کرادی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں چائنہ ٹیلی کام، چائنہ موبائل اور چائنہ یونی کام نے ملک بھر میں باضابطہ طور پر ای سم فون خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

چائنہ ٹیلی کام کے مطابق ای سم فون خدمات اب پورے ملک میں دستیاب ہیں۔ صارفین یہ خدمات کسی قریبی سٹور پر جا کر فعال کر سکتے ہیں یا کمپنی کی ایپ کے ذریعے آن لائن ریزرویشن کرا کر نامزد سٹور پر جا کر سروس کو فعال کروا سکتے ہیں۔

چائنہ موبائل نے کہا ہے کہ وہ ای سم خدمات کو صرف سمارٹ فونز ہی نہیں بلکہ سمارٹ واچز، ٹیبلٹس اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ڈیوائسز سمیت دیگر تمام مصنوعات تک وسعت دے گا۔

ای سم فون سروس مجسم سم کارڈ کے تمام افعال کو فون کے اندر موجود چپ میں ضم کر دیتی ہے۔ صارفین کو مجسم سم کارڈ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ ان کے موبائل نمبرز کو ریموٹ طریقے سے فون کی ای سم چپ پر ڈاؤن لوڈ اور محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ ای سم فونز وہی تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں جو روایتی سم کارڈ والے فونز فراہم کرتے ہیں جن میں وائس کالز، موبائل ڈیٹا اور ٹیکسٹ میسجنگ سروسز شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!