جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومLatestچین کا خواتین کے حقوق کے فروغ میں نمایاں کردار ہے، کرغز...

چین کا خواتین کے حقوق کے فروغ میں نمایاں کردار ہے، کرغز عہدیدار

بشکیک(شِنہوا)کرغزستان کی خواتین کانگریس کی صدر ضمیرہ اکباگی شیوا نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ چند دہائیوں میں عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 30 سال قبل بیجنگ میں منعقد ہونے والی عالمی خواتین کانفرنس کا جذبہ آج بھی دنیا بھر میں مثبت تبدیلی کا محرک بنا ہوا ہے۔

1995 کی اس کانفرنس کے نتیجے میں "بیجنگ اعلامیہ اور لائحہ عمل” تیار کیا گیا تھا اور اس سال خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کی کانفرنس عالمی سطح پر صنفی برابری کے ایجنڈے کو تیز کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کا ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1995 کی کانفرنس کا جذبہ آج بھی مثبت تبدیلیوں کی ترغیب دے رہا ہے۔ مختلف ممالک میں صنفی برابری کا شعور مضبوط ہوتا جا رہا ہے اور خواتین کی زندگیوں اور ترقی کو سہارا دینے والے ماحول مسلسل بہتر ہو رہے ہیں۔

اکباگی شیوا نے مختلف ممالک کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ دوستی کو مضبوط بنائیں، مشترکہ ترقی کے لئے کوشاں رہیں اور خواتین کی تنظیموں کے درمیان تعاون کو فروغ دیں۔

انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے چین کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ چین نہ صرف بیجنگ اعلامیے پر عملدرآمد کے لئے فنڈز فراہم کرتا ہے بلکہ ترقی پذیر ممالک میں خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے، لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اور خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت دینے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کرغزستان میں خواتین کی مختلف سرگرمیوں خصوصاً "تعلیم یافتہ خاتون -تعلیم یافتہ ملک” منصوبے میں چین کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ چین کی مقامی سطح پر کامیابیوں سے خاصی متاثر ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!