جمعرات, اکتوبر 16, 2025
ہومLatestبیجنگ میں عالمی اجلاس خواتین کو درپیش جدید چیلنجز سے نمٹنے میں...

بیجنگ میں عالمی اجلاس خواتین کو درپیش جدید چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا، کاروباری خاتون

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کی ایک کاروباری خاتون نے کہا ہے کہ بیجنگ میں خواتین سے متعلق جاری عالمی رہنماؤں کا اجلاس گلوبل ساؤتھ  کے ممالک میں خواتین کو درپیش جدید چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

زمبابوے نوجوان کاشتکار ایسوسی ایشن برائے پائیدار ترقی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مناشے شاوا نے زمبابوے کے دارالحکومت میں شِنہوا کو بتایا کہ گلوبل ساؤتھ میں نوجوان خواتین کو ڈیجیٹل عدم شمولیت اور موسمیاتی جھٹکوں جیسے جدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق اور اقتصادی شراکت کو فروغ دینے کے لئے خاص طور پر زرعی کاروبار  کے شعبے میں نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں گلوبل ساؤتھ کی خواتین کے لئے آبپاشی اور مشینی  کاشتکاری  تک محدود رسائی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلوبل ساؤتھ کی خواتین کو تعلیم اور ہنر کے فرق کو کم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

شاوا نے نشاندہی کی کہ خواتین کسان غذائی عدم تحفظ  اور موسمیاتی جھٹکوں کی پہلی صف میں ہیں لیکن انہیں موسمیاتی پالیسی اور مالیاتی انتظامات میں شاذ و نادر ہی شامل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں خواتین کی موسمیاتی استقامت کو بڑھانے کے لئے عالمی کوششوں پر زور دیا جس میں جامع تجارتی پالیسیاں شامل ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!