پیر, اکتوبر 13, 2025
ہومLatestحماس نے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، فلسطینی قیدیوں کی...

حماس نے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، فلسطینی قیدیوں کی 38 بسیں غزہ پہنچ گئیں

غزہ /تل ابیب: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ میں موجود تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو 2 مرحلوں میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا، اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کو 38 بسیں لیکر غزہ پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میدیا کے مطابق پیر کوحماس نے غزہ میں موجود تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہاکر دیا۔

یرغمالیوں کو دو مرحلوں میں رہا کیا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں منتقل کیا گیا۔

رہائی پانے والے اسرائیلی قیدیوں میںمیں بار ابراہام کوپرشٹین، ایویاتر ڈیوڈ، یوزیف-چیم اوہانا، سیگیو کالفون، اویناتن اور، ایلکانا بوہبوٹ، میکسم ہرکن، نمرود کوہن، ماتن اینگریس، متان زنگاکر، ایتان ہورن، ایتان ابراہم مور، گالی برمن، زِو برمن، اومری میران، الون اوہل، گائے گلبا-دالل، رام براسلاوسکی، ایریئل کیونیو اور ڈیوڈ کیونیو شامل ہیں۔

دوسری جانب سرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی 38 بسیں غزہ پہنچ گئیں۔

دو سال سے جاری جنگ، جو بتدریج ایک علاقائی تنازع میں تبدیل ہو گئی تھی اور جس میں ایران، یمن اور لبنان جیسے ممالک بھی ملوث ہوئے، کے بعد یہ جنگ بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آ رہا ہے، اس جنگ نے نہ صرف اسرائیل کی بین الاقوامی سطح پر تنہائی کو بڑھایا بلکہ مشرق وسطی کے سیاسی نقشے کو بھی بدل کر رکھ دیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!