ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
ہومLatest26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عدالت پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد...

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عدالت پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کی تاریخ مقرر

عدالت نے پیش ہونے پر علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

ہفتے کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے 26 نومبراحتجاج مقدمے پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان عدالت میں پیش ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسو خ کردیئے۔

علیمہ خان نے موقف اپنایا کہ میرے وکیل موجود نہیں، کارروائی موخر کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کارروائی بغیر سماعت ملتوی کردی۔

عدالت نے فرد جرم کیلئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے علیمہ خان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!