جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومEnertainmentفلسطین کے لوگ میرے ہیرو ہیں، اداکارہ جینا اورٹیگا

فلسطین کے لوگ میرے ہیرو ہیں، اداکارہ جینا اورٹیگا

پیرس: اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں پرزور آواز اٹھاتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو میں جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کی ہمت اور استقامت کو سراہاتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین کے لوگوں کو اپنا ہیرو سمجھتی ہوں، وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میںچاہتی ہوں کہ فلسطینی عوام کی آواز کو مزید بلند کیا جائے تاکہ دنیا ان کے دکھ اور جدوجہد کو سن سکے۔

واضح رہے گزشتہ جون میں بھی جینا اورٹیگا انہوں نے انسٹاگرام پر ایران اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے پوسٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرا دل بھاری ہے، فلسطینیوں کی چیخیں روزمرہ خبروں میں دفن کر دی جاتی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!