ہفتہ, اکتوبر 4, 2025
ہومLatestپاکستان نے انڈر 12 انٹر کونٹینینٹل چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل...

پاکستان نے انڈر 12 انٹر کونٹینینٹل چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے قازقستان میں جاری اے ٹی ایف انڈر  12 انٹرکونٹینینٹل ٹیم چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان کی انڈر 12 ٹیم  نے  پانچویں پوزیشن کے میچ میں تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا، پہلے سنگلز میں راشد علی نے کونگ پوب سائلم کو شکست دی جس میں ان کی کامیابی کا اسکور اسکور 6 -2 اور6 ۔1 رہا۔

دوسرے سنگلز میں محمد شایان نے لیو کووٹ واٹھانچائے کو ہرا کر پاکستان کو فیصلہ کن برتری دلائی، شایان نے اپنا سنگل میچ 1-6اور 1-6  سے جیتا۔

خیال رہے کہ ان دونوں سنگلز میں فتح کے بعد بے مقصد ڈبلز میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو واک اوور دے دیا۔ پاکستانی انڈر 12 ٹیم نے انٹر کونٹینینٹل چیمپئن شپ میں5 میں سے 3  میچز جیتے۔

پاکستان ٹیم نے گروپ مرحلے میں کوریا سے شکست کھانے کے بعد نیوزی لینڈ کو زیر کیا جبکہ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی، پاکستان نے پلے آفس میں کم بیک کرکے کولمبیا کو شکست دی اور پھر تھائی لینڈ کو زیر کیا۔

اس حوالے سے ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کا کہنا ہے کہ انٹر کونٹینینٹل چیمپئن شپ میں پاکستان نے متاثر کن پرفارمنس دی،  نوجوان پلیئرز کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف شاندار پرفارمنس ان کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!